صدر عارف علوی

صدرِ مملکت کو عہدے سے برطرف کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو عہدے سے برطرف کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ خیال رہے کہ صدرِ مملکت کو برطرف کرنے کی یہ درخواست شہری چوہدری محمد امتیاز نے دائر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی صدر کے عہدے کے اہل نہیں رہے، سپریم کورٹ صدرِ مملکت کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کر دے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صدر ایک سیاسی جماعت سے منسلک اور جانبدار ہیں۔

واضح رہے کہ درخواست گزار نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ صدر عارف علوی نے حکومت کی قانون سازی کو سیاسی جماعت کے چیئرمین کے کہنے پر منظور نہیں کیا۔ یاد رہے کہ درخواست گزار کی جانب سے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے