شہباز شریف

وزیراعظم کی ازبک صدر سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

سمرقند (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوف کی سمرقند میں شنگھائی سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس ملاقات میں تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے دفاع، سیکیورٹی تعاون، تعلیم و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آزادانہ ویزا نظام سے تاجر برادری، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا، ملاقات کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے صدر شوکت مرزیوف کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جواباً ازبک صدر شوکت مرزیوف نے بھی وزیراعظم کو جلد دورہ ازبکستان کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے