رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ملک شہزاد اعوان کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ خیال رہے کہ ملک شہزاد اعوان بلدیہ ٹاؤن پی ایس 116 سے رکن صوبائی منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد اہم رہنما حالیہ دنوں میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ ان میں سے بعض رہنماؤں نے سیاست سے لاتعلقی و کنارہ کشی تک کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے