سیکیورٹی فورسز

مچھ حملے کی تفصیلات جاری، 9 دہشت گرد ہلاک، اہلکاروں سمیت 6 شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور میں دہشت گرد حملے کی تفصیلات پاک فوج نے جاری کر دی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئےاور 2 بے گناہ شہری بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ایک بڑے گروہ نے خود کش حملہ آوروں کے ہمراہ 29 اور 30 جنوری کی رات بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملہ کیا، جس کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مؤثر جواب دیتے ہوئے حملہ پسپا کردیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کردیا گیا جو آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں، آپریشن کے دوران اب تک 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 اہلکار دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ 2 معصوم شہریوں نے بھی شہادت کو گلے لگا لیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے