دی لیجنڈ آف مولا جٹ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے مقبولیت کی نئی تاریخ رقم کردی

(پاک صحافت) حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے مقبولیت کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ایک ہی ہفتے کی نمائش میں تمام پاکستانی فلموں کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ شائقین فلم کے زبردست رش کی وجہ سے فلم مزید 100 اسکرینز پر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو گیم آف تھرونز اور ہالی وڈ فلم گلیڈی ایٹر کا دیسی ورژن قرار دے دیا۔

فلم قطر میں سپر ہٹ رہی اور سعودی میڈیا نے بھی فلم کو پاکستانی تاریخ کا بہترین پراجیکٹ قرار دے دیا۔ معروف اداکار، رائٹر اور میزبان یاسر حسین کہتے ہیں کہ 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان میں پیش آنے والی بہترین چیز “دی لیجنڈ آف مولاجٹ” کی ریلیز ہے، سلطان راہی کے بعد فواد خان ہی ہمارا مولا جٹ ہے اور مولا جٹ کی ہیروئن ماہرہ خان ہی ہو سکتی تھی۔ یاسر حسین کا کہنا تھا اگر ایک غلطی ہوئی ہے تو وہ ان سنیما والوں سے ہوئی ہے جنہوں نے یہ فلم نہیں لگائی، سنیما جانے والے فلم ضرور دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا

اداکارہ میرا نے بازو فریکچر کی وجہ بتا دی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بتا دیا کہ شوٹنگ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے