مولانا فضل الرحمن کا دعویٰ، ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے

مولانا فضل الرحمٰن کا دعویٰ، ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے

اسلام آباد(پاک صحافت) سربراہ جے یو آئی ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمٰن  نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے ، اول دن سے طے ہے کہ یہ حکومت ناجائز ہے، دو سے ڈھائی سال ہو گئے اس حکومت کی کارکردگی ناکام رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کی نا اہلی اور نا لائقی سے ہر شخص متاثر ہو رہا ہے، یہ ملک کو نہیں چلا سکتے۔

مولانا فضل الرحمٰن  نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ یہی ہے کہ الیکشن دوبارہ کرائے جائیں، یہ الیکشن، اسمبلیاں اور یہ حکومت ہمیں قبول نہیں، عوامی دباؤ ڈالا جائے گا تحریک کا نام ہی یہی ہے کہ آپ عوام کی قوت کو لے کر چلیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کے جلسے میں عمران خان زندہ باد کے نعرے لگ گئے

انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسوں و دھرنوں سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ  ہم اسلام آباد آ کر بیٹھیں گے، ایسا نہیں کہ آئے اور چلے جائیں گے، اس پر سب متفق ہیں، متفقہ فیصلے کے ساتھ ہوا ہے، یہاں بھر پور مظاہرہ ہوگا، ہمارے مطالبات اس کا موضوع ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کایہ مطلب بالکل نہیں کہ ہم آئے اور اٹھ کر چلے گئے، تجربہ ہے کہ جب عوام پہنچ جاتے ہیں تو روزانہ کی بنیاد پر حکمت عملی بنائی جاتی ہے، آج ہم نے کیا کہا، کل کیا کہنا ہے، کل کیا ایشوز آ رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ جب تک منزل حاصل نہ ہو، نہیں اٹھیں گے ؟

اس سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وہ حکمت عملی اسی وقت طے کریں گے کیونکہ رمضان بھی آ رہا ہے، آگےکی حکمت عملی بیٹھ کر طے کرتے جائیں گے،تحریکیں چلتی رہتی ہیں ان کا تسلسل نہیں ٹوٹتا۔اُن کا کہنا تھا کہ تحریک اس کا نام نہیں کہ اسلام  آباد میں آ گئے اور چلے گئے، ہم نے حکومت کو کمزور کر دیا ہے ملک میں کوئی حکومت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے