چیک پوسٹ

خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، دو اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور پھر خودکش دھماکا کیا، حملے کے نتیجے میں پولیس چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی، پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دہشتگرد حملے کے بعد پاک افغان شاہراہ پر آمد و رفت بند ہوگئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ کی طرف روانہ کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں زخمی دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہید رفیق چیک پوسٹ میں باورچی تھا، خودکش حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے