مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کابل پہنچ گئے، نائب وزیراعظم افغانستان سے ملاقات

کابل (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوت پرکابل پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے نائب وزیراعظم افغانستان مولوی عبدالکبیر سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کابل پہنچ گئے، جہاں افغان رہنماؤں نے ائرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے نائب وزیراعظم افغانستان مولوی عبدالکبیر سے ملاقات کی، اس موقع افغان وزیرخارجہ امیرمتقی، مولوی عبدالطیف منصور اور دیگر بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ وہ قندھار بھی جائیں گے جہاں ان کی افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات ہوگی۔ طالبان سربراہ غیرملکی رہنماؤں سے بہت کم ملتے ہیں۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان پچھلی مرتبہ دس برس قبل 2013 میں کابل گئے تھے جب وہاں حامد کرزئی کی حکومت تھی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے