مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن پشین سے جیت گئے

کوئٹہ (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پشین سے قومی اسمبلی نشست جیت لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے حصہ لیا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 پشین کی نشست جیت لی ہے۔

این اے 265 پشین کے تمام 312 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان 52429 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے خوشحال خان کاکڑ 31436 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے