فیصل کریم کنڈی

مولانا فضل الرحمان شکست سے بچنے کیلئے انتخابات سے بھاگ رہے۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان شکست سے بچنے کے لئے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی خان کے عوام کی خواہش ہے مولانا فضل الرحمن کو دوسری بار بھی شکست دوں۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن این اے 44 سے انتخاب لڑے تو انہیں دوسری بار شکست دوں گا، مولانا فضل الرحمان شکست سے بچنے کے لئے انتخابات سے بھاگ رہے تھے۔

ترجمان پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے معیشت، سردی اور امن و امان کے بہانے بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے