رانا ثناء اللہ

موجودہ نااہل ٹولے کا وقت ختم ہوچکا ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ نااہل ٹولے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔ رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے  کہ ہر مشکل کا حل یہی دیکھا جارہا ہے کہ نوازشریف واپس آئیں اور لیڈ کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ قائد میاں نواز شریف کی اگلے سال واپسی ہوگی، ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتا۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میاں نواز شریف ہی ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ جاری بیان میں رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اگلے سال لانگ مارچ، مہنگائی مارچ اور جلسے جلوس ہوں گے، پوری قوم میاں نواز شریف کی طرف دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی قسم کی ڈیل کا تاثر بالکل غلط ہے، میاں نواز شریف کی ڈیل عوام اور ووٹ کو عزت دو کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے