فضل الرحمان

موجودہ حکومت غیر آئینی و غیر قانونی ہے، مولانا فضل الرحمان

کراچی (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام  (جے  یو آئی) کے سربراہ اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  (پی ڈی ایم) کے صدر  مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی حکومت کو غیر آئینی اور غیر قانونی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر مسلط کی گئی حکومت ناجائز ہے،نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہورہاہے، پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانے کے لئے قانون سازی نہیں کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ملک گیر احتجاج کی حکمت عملی طے کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی انتخابی اصلاحات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت کے تحت انتخابات قبول نہیں، بلدیاتی انتخابات کا اعلان ڈھونگ ہے،ہمارامطالبہ منصفانہ عام انتخابات ہیں۔

واضح رہے کہ فضل الرحمان کا پریس کانفرنس کے دوران مزید کہنا تھاکہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک تنہا ہوتا جارہے ہے، بے روزگاری عام ہے، نوجوان نسل مایوس ہے جو ایک المیہ ہے۔ جوبائیڈن ملک کے جعلی وزیر اعظم سے بات کرنے کو تیار نہیں، امریکہ پاکستان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے، موجودہ حکومت غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔ ملک میں غیر آئینی و غیر قانونی حکومت ہے اسے ہم نہیں مانتے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے