سراج الحق

حکومت کے تین سالوں میں مافیاز کی گرفت مزید مضبوط ہوئی، سراج الحق

راولپنڈی (پاک صحافت) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے تین سالوں میں صرف مافیاز کی گرفت مضبوط ہوئی۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ  پی ٹی آئی حکومت کے 3 سالوں کے دوران آٹا ، چینی ، پٹرول ، ڈرگ و لینڈ مافیاز نے باری باری ملک کو نچوڑا ۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے  راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تحریک انصاف(پی ٹی آئی) حکومت میں عوام مہنگائی کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے،تعلیم یافتہ نوجوان بیروزگاری سے تنگ آ کر ڈگریاں جلا رہے ہیں اور خود کو بوجھ تصور کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ ارش کے بعد سیوریج کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ بدبودار گندا پانی جمع ہو گیا ہے اور عوام یہ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں، اب تک کوئی نیا ہسپتال نہیں بنا، کورونا کی بندشوں کا سارا نزلہ غریب عوام پر گرا ہے،بھاری غیر ملکی امداد کہاں گئی؟

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے