فضل الرحمان

موجودہ حکومت، ناجائز، نااہل، ظالمانہ ہے جو قوم پر مسلط ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو ناجائز حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  موجودہ حکومت، ناجائز، نااہل، ظالمانہ ہے جو قوم پر مسلط ہے۔ پی ٹی آئی حکومت سے نجات وقت کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے متعلق جاری  بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کے مظاہروں میں عوام بھرپور شرکت کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قوم اور ملک کو اس حکومت سے نجات دلانا قوم سے ہمدردی اور وقت کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ  پی ڈی ایم ملک میں صاف شفاف، غیرجانب دارانہ الیکشن فوراً اور جلد از جلد چاہتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس حکومت کو خود دھاندلی نے جنم دیا ہو وہ ملک میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا نہ کوئی حق اور نہ کوئی جواز رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے