شہباز شریف

9 مارچ کو طلوع ہونے والا سورج اتحادی جماعتوں کا ہوگا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مارچ کو طلوع ہونے والا سورج اتحادی جماعتوں کا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں دئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسائل کیلئے ہمالیہ کا لفظ استعمال کروں تو بھی کافی نہیں، موجودہ حکومت کو ہوش ربا چیلنجز کا سامنا ہے گیس اور بجلی کا سرکلر ڈیٹ 5 کھرب روپے ہے، سالانہ 500 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے پی آئی اے کا قرضہ 825 ارب روپے ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کشتی کو پار نہ لگایا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی، ہمیں محنت، محنت اور صرف محنت کرنی ہے، ہم باتوں سے نہیں صرف محنت سے ہی ترقی کرسکتے ہیں۔ آئندہ چند دنوں میں آصف زرداری صدر منتخب ہوجائیں گے، آصف زرداری صدارت کیلئے ہمارے امیدوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کے تعاون سے اتحادی حکومت وجود میں آئی، ہم نے کشتی کو پار نہ لگایا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی مخلوط حکومت عوام کا فیصلہ تھا، فیصلے کا سب کو احترام کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے