جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، صوبائی کابینہ تحلیل

کوئٹہ (پاک صحافت) صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلٰی جام کمال خان عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے، صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔  خیال رہے کہ جام کمال کے استعفی کے بعد بلوچستان کی صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے، جس کے بعد صوبائی اسمبلی کے اجلاس بھی نہیں ہو سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کھیل عبدالخالق ہزارہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔گورنر ہاؤس سیکرٹریٹ کے مطابق گورنر بلوچستان نے وزیر اعلی جام کمال کا استعفی منظور کر لیا۔وزیر اعلی جام کمال کے استعفی کے بعد صوبائی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوسکے گا۔

واضح رہے کہ پیر کوصوبائی اسمبلی اجلاس میں وزیراعلی کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ ہونا تھی۔ذرائع کے مطابق جام کمال کےاستعفی کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو کے گھر ناراض اور اپوزیشن اراکین نے  خوشیاں منائیں۔ناراض اور اپوزیشن اراکین نے وکٹری کا نشان بنا کر اپنی فتح کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے