عظمی بخاری

پنجاب حکومت جلد پرائس کنٹرول کا مکمل میکنزم بنا رہی ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اب ذاتی من مانی نہیں چلے گی، مارکیٹ میں اشیا خود و نوش کا ریٹ وہی ہوگا جو انتظامیہ طے کرے گی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پرائس کنٹرول سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت جلد پرائس کنٹرول کا مکمل میکنزم بنا رہی ہے۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ذاتی دلچسپی سے پرائس کنٹرول کے شعبے کو فعال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان سے قبل پنجاب حکومت نے پرائس کنٹرول کا پروگرام شروع کیا تھا، جس پر کامیابی سے عمل ہو رہا ہے۔ رمضان بازاروں میں سستی اور اعلیٰ معیار کی اشیا کی فروخت جاری ہے، جو دکاندار اشیا خورد و نوش کی ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کرے گا اس کو معافی نہیں ملے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اب پنجاب میں کسی کی ذاتی من مانی نہیں چلے گی، مارکیٹ میں اشیا خود و نوش کا ریٹ وہی ہوگا جو انتظامیہ طے کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ خود بتا رہے ہیں کہ پنجاب میں پہلی بار رمضان میں چیزیں سستی فروخت ہورہی۔ اس کا کریڈٹ وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے