متحدہ اپوزیشن

منی بجٹ روکنے سے متعلق اپوزیشن کی اہم بیٹھک

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومتی منی بجٹ روکنے کے لئے اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے اہم بیٹھک لگے گی۔ ذرائع کے مطابق اہم اجلاس کی صدار ت پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کریں گے۔  یاد رہے کہ اپویزشن کے ہونے والے آج کے اجلاس میں منی بجٹ روکنے کے علاوہ دیگر امور پر  بھی مشاورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں بلایا گیا ہے۔اجلاس میں پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی قائدین کے علاوہ متحدہ اپوزیشن کے اراکین پارلیمان، سینئر قائدین اوررہنما بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ آج کے اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری روکنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں چیئرمین نیب کے تقرر کے لیے اپوزیشن کے نام بھجوانے پر بھی مشاورت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا آج قومی اسمبلی میں منی بجٹ پر اظہار خیال بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ اپوزیشن اجلاس کے دوران بلاول بھٹو اور شہباز شریف کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے