فیصل سبزواری

کے پی ٹی اور پورٹ قاسم پر پھنسے کنٹینرز کے تمام چارجز معاف کردیئے گئے ہیں، فیصل سبزواری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کے پی ٹی اور پورٹ قاسم پر پھنسے کنٹینرز کے تمام چارجز معاف کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شپنگ لائنز کا کاروبار جاری رہے گا، ہم نے بزنس کمیونٹی کوآگاہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورٹس پر پھنسے کنٹینرز کے معاملے پر غورکیا گیا ہے، شپنگ لائنزکے ہزاروں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ شپنگ لائنز نےکنٹینرز پر ڈیمرج کے چارجز میں معقول رعایت دینے کی ہامی بھری ہے،  آف ڈاک ٹرمینلز پر کنٹینرز منتقل ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیر میری ٹائم نےکہا کہ آف ڈاک ٹرمینلز پر کنٹینرز منتقل ہوں گے، پاکستان میں کوئی شپنگ لائن بند کرنے نہیں کرنے جارہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ امپورٹرز کو باہر سے رقم دستیاب کرنے پر کنٹینرز ریلیز کرنے کی ہامی بھری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے