شہباز شریف

اس حکومت سے وعدے پورے نہیں ہورہے مگر ہ دعوے ہیں کہ ختم نہیں ہوتے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کسانوں سے اظہار ہمدرد ی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس حکومت سے وعدے پورے نہیں ہوتے مگر دعوے ہیں کہ ختم نہی ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کسان یوریا کھاد کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں اور بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ جبکہ حکومت بس  مہنگائی ختم ہونے کے دعوے ہی کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مزید کہا کہ حکومتی دعوں کے باوجود گزشتہ کئی ہفتوں سے بحران برقرار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوریا کی کمی سے ہماری زراعت اور کسانوں کی آمدنی متاثر ہوگی۔ اس حکومت سے وعدے پورے نہیں  ہورہے مگر ہ دعوے ہیں کہ ختم نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے