آپریشن

باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

باجوڑ (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کر کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ  آپریشن 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 24 سالہ سپاہی محمد شعیب نے جام شہادت نوش کیا۔

واضح رہے کہ اس آپریشن سے متعلق آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث اور بے گناہ شہریوں کے قتل اور خودکش دھماکوں میں سرگرم عمل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے