خورشید شاہ

ملک کے اجتماعی مفاد کیلئے ہم سب انتہائی محنت اور لگن سے کام کریں گے۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ملک کے اجتماعی اور عوامی مفاد کیلئے ہم سب انتہائی محنت اور لگن سے کام کریں گے تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نجات دلایا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہم نے بطور ٹیم قومی جذبے سے کام کیا تو ہم اس ملک کی تقدیر بدلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں، پانی سے زندگی، زراعت، صنعت اور ہماری ترقی وابستہ ہے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیمز اور پانی کے دیگر زخائر کے بھرپور استعمال سے ہم انرجی اور زراعت کے شعبے میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں، ہم اس شعبے کی تیز تر ترقی کیلئے اپنی بھرپور کوشش کریں گے اور اس کام کو مشن کے طور پر آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے