سعید غنی

پی ٹی آئی کو اظہارِ تشکر کی جگہ اظہارِ افسوس کرنا چاہیے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اظہارِ تشکر کی جگہ اظہارِ افسوس کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن نشستوں پر عمران خان جیتے ہیں، وہاں 60 روز میں دوبارہ الیکشن ہونے ہیں۔ عمران خان نے پاکستان کے انتخابی عمل اور حلقے کے لوگوں کے ووٹ کو بھی تماشا بنایا۔ جو سیٹ 2018 میں ہم سے چھینی گئی وہ گزشتہ روز واپس مل گئی ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مینڈیٹ اور ووٹوں کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ ہورہا ہے، عمران خان کو سوچنا چاہیے کہ ان کے کھڑے ہونے کے باوجود کراچی سے ان کے ووٹوں میں کمی کیوں آئی۔ عمران خان کا بیانیہ معیشت کو تباہ کرنے کا ہے، اداروں کو متنازع کرنے کا ہے، عمران خان اسمبلی میں لوگوں کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر الیکشن میں دھاندلی کا نشانہ بنی، جس پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی کا کہا جارہا ہے وہ ہمارا گڑھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے