خواجہ آصف

ملک کا نقصان کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک کا نقصان کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سے پشاور تک ہر زبان پر ہے نواز شریف وزیراعظم بن رہا ہے۔ چار سال ملک کا نقصان ہوا جنہوں نے یہ تجربہ کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ معیشت دو سال میں ناصرف کھڑی ہوگی بلکہ بھاگے گی، لیکن جب نسلیں بگڑ جائیں تو سنوارتے سنوارتے وقت لگے گا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ساتھ 4 سال جو کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔ مہنگائی ختم اور معیشت ٹھیک ہوجائے گی لیکن اخلاقی روایات کیسے ٹھیک ہوں گی؟ اس پارٹی کے لوگوں نے کرپشن کے لیے پورا ٹبر سیاست پہ لگا دیا، مجھے اس کی توشہ خانہ کی کہانیاں سناتے ہوئے بھی شرم آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے