غزہ کے سمندر میں دھماکوں سے تین فلسطینی شہید، القسام نے تحقیقات کا آغاز کردیا

غزہ کے سمندر میں دھماکوں سے تین فلسطینی شہید، القسام نے تحقیقات کا آغاز کردیا

غزہ (پاک صحافت) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سمندری حدود میں ہونے والے پراسرار دھماکے اور اس میں تین افراد کے شہید ہونے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ہونے والے خونی دھماکے کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

القسام  بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم غزہ کی پٹی میں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے، جلد ہی اس کے نتائج جاری کردیے جائیں گے۔

القسام بریگیڈ نے حادثے میں شہید ہونےوالے تین فلسطینیوں محمد حجازی اللحام، زکریا اللحام اور یحییٰ مصطفیٰ اللحام کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ میں حکام کا کہنا ہے کہ سمندر میں مچھلیوں کے شکار کے دوران تین فلسطینی ماہی گیر دھماکے کے نتیجے میں شہید ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ جنوبی غزہ میں خان یونس کے سمندر میں اس وقت پیش آیا جب ماہی گیروں کی ایک کشتی کے قریب دھماکہ ہوگیا۔

فلسطینی نامہ نگار کے مطابق شہید ہونے والے تینوں ماہی گیروں کی میتیں خان یونس کے ناصر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

غزہ میں وازارت داخلہ اور سیکیورٹی حکام کے مطابق پولیس نے بھی اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی قیدی

اسرائیلی قیدی کا نیتن یاہو کو ذلت آمیز پیغام

(پاک صحافت) غزہ کی پٹی میں صہیونی قیدیوں میں سے ایک نے نیتن یاہو اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے