300 یونٹ بجلی مفت، بائیک والوں کو آدھی قیمت پر پیٹرول ملے گا، آئی پی پی کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے اعلان کیا ہے کہ 300 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی مفت، موٹر سائیکل والوں کو آدھی قیمت پر پیٹرول ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی پی نے جہانیاں میں جلسہ کیا جس سے پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے خطاب کیا۔جلسے سے خطاب میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ پنجاب کی چھوٹی تحصیل میں اتنا بڑا ورکر کنونشن کبھی نہیں ہوا جو لوگ کہتے تھے ہماری پارٹی کے پاس لوگ کہاں سے آئیں گے وہ آج دیکھ لیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں خوبصورت پاکستان بنانےکا سوچا، 8 سال تک دن رات ہم نے محنت کی، کہتے تھے شوکت خانم اسپتال بنایا، اسی طرح خوبصورت پاکستان بنائیں گے، جب آپ وزیر اعظم بنے تو بزدار کو پنجاب میں تحفے کے طور پر دیا، عثمان بزدار فرنٹ مین تھا، پارسل آگے پہنچاتا تھا، فرح گوگی کون تھی کس کے لیے کام کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے