بالی وڈ اداکارہ زرین خان بھی بھارتی کسانوں کے حق میں بول پڑیں

بالی وڈ اداکارہ زرین خان بھی بھارتی کسانوں کے حق میں بول پڑیں

بھارت میں نئے زرعی قوانین کے خلاف پنجاب، ہریانہ، دہلی، راجستھان اور اتر پردیش کے کسان احتجاج کر رہے ہیں، ایسے میں بالی وڈ اداکارہ زرین خان نے بھی اس سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا نمائندوں کے سوال پوچھنے پر زرین خان کا کہنا تھا کہ بھارت زرعی ملک ہے، کسانوں کی یہ حالت دیکھ کر بہت زیادہ دکھ ہوا، ہماری تھالی میں جو کھانا آتا ہے وہ کسانوں کی بدولت آتا ہے۔

زرین خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں اپنی میڈیا سے ہونے والی گفتگو کی کلپ بھی شیئر کی اور لکھا کہ وہ کسانوں کے ساتھ کھڑی

واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کا احتجاج آٹھویں روز بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز مظاہرین نے دہلی نوئیڈا لنک روڈ بند کر دیا تھا جبکہ حکومت اور کسان یونین کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے تھے۔

بھارت میں نئے زرعی قوانین کے خلاف پنجاب، ہریانہ، دلی، راجستھان اور اتر پردیش کے کسان احتجاج کر رہے ہیں، مطالبات پورے نہ ہونے پر کسانوں نے نئی دلی کی اہم ہائی ویز بند کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

اس سے قبل کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی طرف سے بھارت میں زرعی اصلاحات کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں کی حمایت کرنے پر بھارتی حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے اسے غیرضروری قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عدنان سمیع خان کی والدہ انتقال کر گئیں

(پاک صحافت) پاکستان نژاد بھارتی گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کی والدہ 77 برس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے