بلاول بھٹو

ملک پر ظالم حکمران مسلط ہیں، عمران خا ن کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا۔ بلاول بھٹو

رحیم یار خان (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک پر ظالم حکمران مسلط ہوگئے ہیں جبکہ عمران خان کا عوام کیساتھ کیا ہوا ہر وعدہ جھوٹا ثابت ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا ووٹ استعمال کریں اور عمران خان اور عثمان بزدار کو گھر بھیجیں، تاکہ عوام کو آسانی ملے۔ آپ اپنا ووٹ استعمال تو کریں اور وزیراعلیٰ پنجاب کا مقابلہ کریں یہ گر جائے گا کیوں کہ یہ کٹھ پتلی ہے اور جب یہ گر جائے گا تو عمران خان خود ہی گرجائے گا۔

بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کے قائدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم آپ کے ساتھ تھے تو کہتے تھے کہ استعفوں کے بغیر حکومت مخالف مہم نہیں چلے گی، اب آپ کے لئے چیلنج ہے کہ ہمارے ساتھ مل کر حکومت پر وار کریں اور اپنے ووٹ استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے