شیری رحمان

ملک میں گیس بحران شدیدتر، شیری رحمان نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے ملک میں  جاری گیس قلت پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ سنگاپور کی کمپنی کے بعد اٹلی کی کمپنی نے بھی ایل این جی فراہمی سے انکار کر دیا ہے۔ گیس کی عدم سپلائی کی وجہ سے چولہے اور صنعتیں بند پڑی ہیں لیکن ملک پر مسلط حکومت ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا کہ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے گیس کا بحران گرمیوں تک بدستور جاری رہے گا۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ بلند قیمتوں پر گیس خریدی گئی اور ڈیفالٹر کمپنیوں سے معاہدوں کی وجہ سے متعدد بار ڈلیوری میں تاخیر ہوئی جس سے  گردشی قرضے میں 50 ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیری رحمان نے مزید کہاکہ گردشی قرضہ پہلے ہی 2.419 ٹریلین روپے ہے، حکومت کی غلط پالسیوں کی وجہ سے صرف گیس شعبے کا سرکلر ڈیٹ 12 سوارب ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں گیس کا بحران جاری ہے، شہرکے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،صبح ہو یا شام گیس بحران نے لوگوں کواذیت میں مبتلا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے