کورونا

ملک میں کورونا کے وار جاری، مزید 64 افراد جاں بحق، 1910 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا کے  حملے جاری ہیں، 24 گھنٹے کے دوران مزید 1910 نئے کیسز سامنے آگئے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے  کورونا وائرس نے مزید 64 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 5 سو 14 تک جاپہنچی ہے۔  دوسری جانب مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد  5 لاکھ 39 ہزار 387 ہو گئی ہے۔ جن میں سے 33 ہزار 2 سو 95 فعال کیسز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40821 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1910 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 4.67 فیصد رہی۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2371 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 94578 ہوگئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 243683 ہوگئی ہے جب کہ 3957 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 41076 ہے اور اب تک 472 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 155805ہے اور 4661 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18788 اور ہلاکتیں 193 ہوچکی ہیں۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 66198 اور 1870ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8931 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 259 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4906 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے