پاک نیوی نے ہمیشہ منہ توڑ جواب دے کر بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے

پاک نیوی نے ہمیشہ منہ توڑ جواب دے کر بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے:محمد سرور

لاہور(پاک صحافت) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاک نیوی نے ہمیشہ منہ توڑ جواب دے کر بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے جو انتہائی فرض شناس ادارہ ہے یہ وطن کے دفاع کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز گورنر ہائوس لاہور میں کمانڈنٹ پاک نیوی وار کالج سنٹرل پنجاب رئیر ایڈ مر ل محمد زبیر شفیق کی قیادت میں ملاقات کر نے والے پاکستان نیوی سٹاف کورس کے 21غیر ملکی افسران سمیت 80رکنی وفد سے خطاب اور ان کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں: ملک دشمن  طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں: قریشی

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش سمندری چیلنجوں سے بھی پاک نیوی کامیابی کے ساتھ نمٹ رہی ہے، پاک نیوی نے ہمیشہ منہ توڑ جواب دے کر بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے، امن 2021 مشقیں پاکستان کے علاقائی امن خاص طور پر بحر ہند میں امن کا مظہرہیں، پاکستان خطے میں امن اور خوشحالی چاہتا ہے، پاک نیوی کے شہدا ء اور غازیوں کی قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت 22کروڑ پاکستانیوں کیلئے قابل فخر ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ گوادر پورٹ کی سکیورٹی اور سی پیک کے سمندری راستوں کو تحفظ فراہم کر کے ملکی معاشی مفادات کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ جب بھی بھارت نے سمندری راستے سے پاکستان کے خلاف کوئی شرارت کی تو پاک بحریہ نے ہمیشہ منہ توڑ جواب دے کر بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے