کورونا

ملک میں کورونا کی تیسری لہر، نئے کسیز میں واضح کمی

اسلام آباد (پاک صحافت) کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، تاہم این سی او سی کے مطابق کورونا کے نئے کیسز میں واضح کمی آئی ہے۔  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 135 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 19 ہزار 752 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کیسز میں مزید کمی دیکھنے میں آئی،این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 928 ہوچکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق  کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 29 ہزار 801 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 25 لاکھ 10 ہزار 568 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 361 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے