مریم اورنگزیب

شہباز شریف پر لگائے گئے تمام حکومتی الزامات عدالتوں سے مسترد ہوئے، ترجمان ن لیگ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر لگائے گئے تمام حکومتی الزامات عدالتوں سے مسترد ہو گئے،  مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت شہباز شریف پر جتنے الزامات لگارہی ہے وہ سب عدالتیں مسترد کرچکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا، مریم نواز نے کہا کہ حکومت کا مؤقف ایک بار پھر عدالتوں میں مسترد ہوگا۔ خیال رہے کہ پروگرام کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا حکومت کے خوف کی عکاسی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مریم اورنگزیب نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایک بیان میں کہا تھا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اعلان توہین عدالت کا باضابطہ حکومتی اعتراف ہے۔ عمران صاحب سیاسی انتقام میں اندھے ہوچکے ہیں، انہیں عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے