محمد زبیر

شاہ محمود قریشی نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، لیگی رہنما کا دعویٰ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا ہے، محمد زبیر کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے مسئلہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا یہ تاریخی یو ٹرن ہے؟ کیا پاکستان کشمیر سے متعلق تاریخی موقف سے پیچھے ہٹنے پر راضی ہے؟ خیال رہے کہ محمد زبیر نے اپنے حالیہ بیان میں شاہ محمود قریشی سمیت وفاق حکومت شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے بیان میں یہ بھی پوچھا کہ آرٹیکل 370 کے تحت بھارت نے  مقبوضہ کشمیر کو ایک یونین بنایا جو بھارت 1948 سے نہ کر سکا، انہوں نے مزید کہا کہ دہائیوں سے جاری پاکستانی موقف خاص کر 2019 کے بعد جو کچھ ہوا اس کا کیا بنے گا؟

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی ہیومن رائٹس پریکٹسز رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی ہیومن رائٹس پریکٹسز رپورٹ 2023 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے