ملک میں مزید احتساب عدالتیں قائم کرنے کی منظوری

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت خزانہ کی جانب سے ملک بھر میں مزید احتساب کی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے،  ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ملک بھر میں 30 نئی احتساب کی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے 40 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی ہے، خیال رہے کہ  وزارت داخلہ کی جانب سے مزید احتساب کی عدالتیں قائم کرنے کے ساتھ ساتھ  300 آسامیوں کی بھی منظوری دیدی  گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق کراچی میں 6 مزید احتساب عدالتیں قائم ہوں گی جس کے بعد مجموعی تعداد 11 ہو جائے گی  اور لاہور میں بھی مزید 5 احتساب عدالتیں قائم کی جائیں گی جس کے بعد مجموعی تعداد 10 ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید تین احتساب کی  عدالتیں قائم ہوں گی جس کے بعد مجموعی تعداد 6ہو جائے گی۔ جبکہ ملتان میں تین مزید احتساب عدالتیں قائم ہونے کے بعد شہر میں مجموعی طور پر 4 احتساب عدالتیں ہو جائیں گی ، پشاور میں مزید چار احتساب عدالتیں قائم ہوں گی جس کے بعد مجموعی تعداد احتساب عدالتوں کی تعداد 8 ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ سندھ کے شہر سکھر میں اس وقت ایک احتساب عدالت ہے اور وہاں مزید تین احتساب عدالتیں قائم کی جائیں گی جبکہ حیدرآباد میں مزید 2 احتساب عدالتیں قائم ہوں گی جس کے بعد شہر میں مجموعی احتساب عدالتوں کی تعداد 3 ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں ایک مزید احتساب عدالت قائم ہونے کے  بعد احتساب عدالتوں کی تعداد 4 ہوجائے گی اور اسی طرح کوئٹہ میں مزید تین احتساب عدالتیں قائم ہوں گی جس کے بعد مجموعی احتساب عدالتوں کی تعداد پانچ تک پہنچ جائے گی۔ خیال  رہے وفاقی وزارت قانون و انصاف کے ترجمان نے بتایا تھا کہ مالی مشکلات کے باعث فی الحال 120 کے بجائے 30 نئی احتساب عدالتیں قائم کی جا رہی ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

امیرمقام

ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے۔ امیر مقام

سوات (پاک صحافت) امیر مقام کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت عدلیہ کی آزادی پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے