گیلانی

سینیٹ انتخابات، یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے،  ذرائع کے مطابق ریٹرننگ آفیسر ظفر اقبال کی جانب سے کل صبح 9بجے فیصلہ سنایا جائے گا۔ خیال رہے کہ وسف رضاگیلانی کے کاغذات نامزدگی کے معاملہ پر فریقین آر او کے رو برو پیش ہوئے، پی ٹی آئی کے فرید رحمان نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات چیلنج کئے۔ دوسری جانب فرید رحمان کے وکیل نے دلائل میں توشہ خانہ ریفرنس کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا یوسف رضا گیلانی کریشن میں ملوث رہے ہیں اور سپریم کورٹ کی طرف سے بھی سزا یافتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، جس کے دوران فرید رحمان کے وکیل نے دلائل میں کہا سوئس حکومت کو خط نہ لکھ کر سپریم کورٹ کی توہین کی گئی، وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے ہی حلف کی خلاف ورزی کی، اس غیر قانونی عمل پر عمر بھر کیلئے نا اہلی بنتی ہے، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 ،62کے تحت اہل نہیں ۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے تسلیم کیا کہ ان کے خلاف 26 کیسز زیر التوا ہیں، وہ آرٹیکل 63، 62 پر پورا نہیں اتر تے، ان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے وکلا نے دلائل کے دوران بار بار مداخلت کی، پیپلز پارٹی وکلا کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی پر کوئی سزا نہیں ہوئی، جس پر وکیل تحریک انصاف نے کہا یوسف رضا گیلانی نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ خیال رہے کہ فریقین کی جانب سے دلائل  پیش کرنے کے بعد یوسف رضاگیلانی کےکاغذات نامزدگی پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا ،  ریٹرننگ آفیسر ظفر اقبال کی جانب سے کل صبح 9 بجے فیصلہ سنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے