امتیاز شیخ

ملک میں توانائی مسائل کا حل صرف سندھ کے پاس ہے، امیتاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت توانائی مسائل پر سندھ کی کاوشوں پر رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے، وفاق پر واضح کردیا ہےملک میں توانائی مسائل کا حل صرف سندھ کے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نےترسیلی نظام اور لوڈشیڈنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی وزراء لوڈشیڈنگ کے معاملے پر غلط بیانی کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیپرا اجلاس میں کمپنیوں کے سربراہان نے خود 15گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعتراف کیا ہے۔

واضح رہے کہ امتیاز شیخ نے وفاق کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سربراہ این ٹی ڈی سی نے اعتراف کیا سسٹم میں صرف 23 ہزار میگاواٹ بجلی ہے، جبکہ اس کے برعکس وفاقی حکومت37 ہزارمیگاواٹ پیداواری صلاحیت ہونے کا دعویٰ کررہی ہیں، وفاق بتائے کہ باقی بجلی کہاں ہے؟

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے