پیپلز پارٹی

ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف پیپلز پارٹی کا احتجاج، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی

عمر کوٹ (پاک صحافت) ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے عمر کورٹ پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا ، ذرائع کے مطابق احتجاج کے دوران پی پی کارکنوں کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے سے پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی سید امیر علی شاہ ،ڈاکٹر سید نور علی شاہ ، پونجو مل بھیل و دیگر  نے خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری  ، آئے روز بجلی اور پیڑول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی اپیل پر پیپلزپارٹی ضلع عمر کوٹ کے ارکان سمیت عوام کی بڑی تعداد نے  پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خیال رہے کہ احتجاجی مظاہرے کے دوران خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے غریب عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے حکومت کی غلط پالیسیوں کی باعث پاکستان نازک صورتحال سے دوچار ہے ۔

واضح رہے کہ احتجاجی مظاہرے سے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماؤں صوفی نواز علی، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری برہان کمبار، گھنشام بجیر، لیڈیز ونگ کی آپا ملکہ وہلہاری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے تین سالہ دور حکومت میں ملک بھاری قرضوں کے تلے دب چکاہے، روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی آئے روز بجلی، پیڑول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب لوگوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے، لوگ غربت، بھوک، بے روزگاری کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے