حسن مرتضی

ملک میں اس وقت عملی طور پر ڈاکو راج ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی

لاہور (پاک صحافت) رہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں عملی طور پر ڈاکو راج ہے۔ کہیں لادی گینگ تو کہیں چھوٹو گینگ نے نہتے شہریوں کا جینا حرام کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ایسا روڈ میپ دینے میں ناکام ہوگئی ہے جس کے ذریعے سے ملک میں بہتری لائی جاسکے۔ اس وقت ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب اور ہر طرف بے روزگاری کا راج ہے۔ جس سے عام شہری کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

پی پی رہنما حسن مرتضی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عوامی مسائل حل کرنے اور ملک سطح پر بہتری لانے میں یکسر ناکام ہوگئے ہیں۔ حکومتی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہے اور ملک بحران کا شکار ہوتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے