شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق روانہ ہو گئے ہیں،  دورہ عراق کے دوران شاہ محمود قریشی عراقی ہم منصب فواد حسین سے خصوصی ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران  دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ عراق کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عراقی قیادت سےزائرین کی سہولت کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، اس کے علاقہ عراقی قیادت کے ساتھ دو طرفہ سیاسی و دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہو گی۔ خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عراقی ہم منصب کی دعوت پر عراق کے تین روز کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیا جانب سے دورہ عراق کے دوران عراق کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں  اہم علاقائی اور عالمی امور پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق  شاہ محمود قریشی عراقی صدر برہام صالح سمیت عراق کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے