عظمی بخاری

حکومت جو کچھ سوچتی ہے ہم پہلے ہی اس کا توڑ کرچکے ہوتے ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت جو کچھ سوچتی ہے ہم اس سے پہلے ہی اس کا توڑ کرچکے ہوتے ہیں۔ اب گھر جانے کے علاوہ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان وہ آدمی ہے جس نے ہمیشہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے کسی نہ کسی کو قربانی کا بکرا بنایا، میرے گورنر پنجاب سے متعلق خیالات اچھے نہیں لیکن پھر بھی وہ بیچارے اکیلے ہی نہر میں بھاگ رہے تھے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعوان قسم کے لوگ اپنی مرضی سے پیشگوئیاں کرتے رہتے ہیں، یہ آئین پاکستان ہے، آئین بنی گالہ نہیں، عمران خان کہتے تھے کہ مجھے اقتدار سے چمٹنے کی خواہش نہیں تو اب مرے کیوں جا رہے ہیں، انہوں نے پہلے ہی ملک کی بہت تباہی کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے