آغا سراج درانی

ملک بھر کے عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔ آغا سراج درانی

کراچی (پاک صحافت) آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے آئے روز بڑھنے والی مہنگائی سے اس وقت ملک بھر کے عوام سخت پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے احتساب عدالت میں پیشی کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا عہدہ آئینی ہے جبکہ میرے گھر کو سب جیل بنایا گیا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں۔

آغا سراج درانی کا مزید کہنا تھا کہ مارچ نکلے گا اور اسلام آباد پہنچے گا، عوام کی بڑی تعداد لانگ مارچ میں شامل ہو گی، جس کے لیے دیگر جماعتوں کا الگ لائحہ عمل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی کے باہر بیٹھے لوگوں سے گزارش ہے کہ عدالتوں میں جائیں، اسمبلی کے باہر بیٹھنے سے اسمبلی کو نہیں عوام کو پریشانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے