عظمی بخاری

عمران خان اور وزراء شہباز شریف فوبیا کا شکار ہو چکے ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اس کے وزراء شہباز شریف فوبیا کا شکار ہوچکے ہیں، انہیں اس وقت شہباز شریف کے علاوہ کچھ نظر ہی نہیں آتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا منشور ’کرپشن بچاؤ‘ اور ’شور مچاؤ‘ بن چکا ہے۔ آپ لوگوں کو دوسروں پر الزام لگاتے ہوئے آخر شرم کیوں نہیں آتی، رنگ روڈ اسکینڈل میں اربوں کھانے والے کپتان کے دائیں بائیں بیٹھے ہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ زلفی بخاری، شیخ رشید اور غلام سرور عمران خان کی ’مقدس گائے‘ ہیں، بنی گالہ اصل میں مافیاز کی جائے پناہ ہے، عمران خان کی سرپرستی میں ہر سیاسی بونا مال جمع کرنے میں لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اسکینڈلز پر ہاتھ ڈالتے چیئرمین نیب کے پر جلتے ہیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے