کورونا وائرس

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید اکیس افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کی لہر میں تیزی کے ساتھ شدت آرہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید اکیس افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43790 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1590 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 21 افراد انتقال کر گئے۔ جبکہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.63 فیصد رہی۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 22618 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار 867 تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 732 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 9 لاکھ 14 ہزار 605 ہو گئی ہے جب کہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 39644 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے