قمر زمان کائرہ

غیرجمہوری قانون سازی سے آئندہ الیکشن متنازعہ ہوگئے ہیں۔ قمرزمان کائرہ

گجرات (پاک صحافت) قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں غیرجمہوری طریقے سے قانون سازی سے آئندہ الیکشن ابھی سے ہی متنازعہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت مدت پوری کرے گی تو ملک کے حالات مزید خراب ہوں گے۔ قانون سازی سے قبل تمام اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ تھیں مگر رات کے اندھیرے میں راضی کیا گیا، جب تمام سیاسی جماعتیں قانون کو قبول کریں گی تو الیکشن متنازعہ نہیں ہوں گے۔

رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دور میں اتفاق رائے سے قانون سازی کی گئی ،2017 میں بھی نواز شریف کے دور میں اتفاق رائے سے قانون سازی ہوئی مگر پی ٹی آئی کی قانون سازی سے ابھی سے ہی آیندہ الیکشن متنازعہ ہوگئے ہیں، اس طرح کے قانون دن کی روشنی نہیں دیکھ پا سکتے۔ حکومت نے اس قانون کو پاس کرکے اپنے ارادے کا اظہار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے