اسکول

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے، طلبا و طالبات میں خوشی کی لہر

اسلام آباد (پاک صحافت) طویل مدت کی بندش کے بعد آج سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ جس سے طلبا و طالبات اور ان کے والدین میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز میں واضح کمی کے بعد تمام تعلیمی اداروں کو کھول دیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے طلبا و طالبات، اساتذہ اور اسٹاف پر بھی کورونا ایس او پیز کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔ جس پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔

طلبہ کے لئے ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر کی پابندی اور سوشل ڈسٹنس پر بھی عملدرآمد ہوگا، مختلف تعلیمی اداروں میں مین گیٹ پر داخلے کے وقت ہی طلبا کا بخار چیک کیا جارہا ہے، طلبا کے بغل گیر ہونے، مصافحہ، معانقہ اور ہاتھ ملانے کا منع کیا گیا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے لئے کورونا ویکسینیشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے