الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مزید 31 حلقوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے مزید 31 حلقوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی کی قومی اسمبلی کی 22 نشستوں میں سے 21 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کراچی کی قومی اسمبلی کی 21 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تاہم این اے 238 کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایم کیو ایم کے 14 اور پیپلزپارٹی کے 7 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 229 ملیر ون سے پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم بجار، این اے 230 ملیر ٹو سے پیپلز پارٹی کے سید رفیع اللہ اور این اے 231 ملیر تھری سے پیپلزپارٹی کے عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

این اے 232 کورنگی کراچی ون سے ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق، این اے 23 کورنگی کراچی ٹو سے ایم کیو ایم کے محمد جاوید حنیف، این اے 234 کورنگی کراچی تھری سے ایم کیو ایم کے محمد معین عامر پیرزادہ اور این اے 235 کراچی شرقی ون سے ایم کیو ایم کے محمد اقبال خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 236 کراچی شرقی ٹو سے ایم کیو ایم کے حسان صابر جبکہ این اے 237 کراچی شرقی تھری سے پیپلز پارٹی کے اسد اسلم نیازی اور این اے 239 کراچی ساؤتھ ون سے پیپلز پارٹی کے نبیل گبول کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے