اجلاس

ملکی معیشت کی بہتری کیلئے وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس

اسلام آباد (پاک صحافت) ملکی معیشت کی بہتری کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سول و فوجی قیادت شریک ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، مسلح افواج کے دیگر افسران، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، احسن اقبال، امین الحق، مصدق ملک اور معاونین بھی شریک ہقئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایس ای ایف سی کے تحت اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، پیٹرولیم سمٹ، آئی ٹی کانفرنس اور زرعی فارمز کے اجرا کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں عمل درآمد کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

اجلاس میں خلیجی ممالک اور چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے