خرم دستگیر

ملکی تعمیر و ترقی کیلئے ہمیں استقامت کیساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ وزیر توانائی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی کے لئے ہمیں استقامت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان میں پہاڑ اور بہترین نہری نظام موجود ہے اور پاکستان میں ہنرمندوں کی بھی کمی نہیں، پاکستانی ہنر مندوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا اور پاکستان کا اصل چہرہ عوام ہیں۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ کچھ سال پہلے ترکی کے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تھی اور ان سے پوچھا آپ کی کیسے معیشت بہتر ہوئی تو انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا اپنے اندر سے طاقت دکھائیں اور ہم نے بے خوف ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو ذہنی اور معاشی طور پر کمزور ہوگئے ہیں، ہمیں بے خوف ہو کر آگے بڑھنا ہوگا اور باہر سے آکر کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے