بلاول بھٹو

عوام کوصحت کی مفت سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں ،بلاول بھٹو زرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے وسیلہ صحت کا نام صحت کارڈ رکھا۔ پی ٹی آئی نے نقل کی لیکن نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے ، صحت کا نظام اسطرح نہیں چل سکتا جسطرح پی ٹی آئی چلارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری بیان میں کہا کہ پورے پاکستان میں ایک تحصیل دکھا دیں جہاں کینسر کا مفت علاج ہوتا ہے۔ ایک اسپتال دکھا دیں جہاں گردوں اور جگر کا مفت علاج ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ گمبٹ اسپتال میں عالمی معیار کی سہولتیں موجود ہیں، گمبٹ اسپتال میں 100 فیصد مفت علاج ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ  پنجاب کے 29 فیصد مریضوں میں گمبٹ میں ٹرانسپلانٹ کرایا، بلوچستان 50، خیبرپختونخوا سے 40 فیصد مریض علاج کے لئے سندھ آئے، سندھ جیسے اسپتال کسی دوسرے صوبے میں نہیں دیکھیں گے۔ عوام کوصحت کی مفت سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں ، پہلے گمبٹ اسپتال میں گردوں اور جگر کا علاج ہوتا تھا ، کینسر کا بھی 100فیصد مفت علاج ہو رہا ہے ، گمبٹ آج سے پاکستان کا میڈیکل سینٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو صحیح سمت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے